ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام،ملک کے عوام اورنوجوانوں میں زبردست غصہ 

مودی آئینی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکام،ملک کے عوام اورنوجوانوں میں زبردست غصہ 

Mon, 25 Sep 2017 00:35:24    S.O. News Service

مختلف یونیورسیٹوں کے اسٹوڈنٹ یونین کے الیکشن پربی جے پی حواس باختہ:مایاوتی
لکھنو24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدرمایاتی نے مرکزی حکومت پر آئینی ذمہ داریوں کو نبھانے میں ناکام رہنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی حکومت قومی مسائل کے تئیں انتہائی لاپروائی برت رہی ہے۔ محترمہ مایاوتی نے ا?ج جاری بیان میں کہا کہ مرکزکی نریندر مودی اور ریاستوں کی بی جے پی حکومتیں آسمان چھوتی ہوئی مہنگائی ، بڑھتی بے روزگاری ، تعلیم اور صحت جیسے سنگین قومی مسائل کے تئیں انتہائی لاپروائی برت رہی ہیں۔مرکز کی بی جے پی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریوں سے راہ فرار اختیارکررہی ہے جس سے عوام پریشان ہیں۔انھوں نے کہا ملک کی انتہائی اہم جواہرلعل نہرو یونیورسٹی ،دہلی یونیورسٹی ،راجستھان اور گوہاٹی یونیورسٹیوں کے بعد اب حیدرآباد یونیورسٹی کی طلبایونین کے الیکشن میں بی جے پی ،آر ایس ایس سے منسلک طلباتنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی )کی شکست سیاسی تبدیلی کا اشارہ ہے۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ حیدرآباد یونیورسٹی میں اے بی وی پی کی شکست فاش دراصل دلت اسکالرروہت ویمولاکو بہترین خراج عقیدت ہے۔بے جے پی کے لئے یہ ایک سبق ہے کہ وہ دلت مخالف حرکتوں سے باز آجائے تاکہ ملک میں کسی اور روہت ویمولا کو خودکشی کے لئے مجبور نہ ہونا پڑے۔انھوں نے کہا کہ اس سے ملک کے عوام خاص طور سے طلبا اور نوجوانوں میں غم وغصہ سامنے آنے لگا ہے۔طلبایونین کیانتخابی نتائج اس بات کے ثبوت ہیں کہ لوگ گؤرکشا ،گھرواپسی ،لو جہاد ،اینٹی رومیو،قومی گیت اور قومی سلامتی وغیرہ جذباتی موضوعات سے نکل کر زندگی کے حقیقی مسائل پر توجہ دینے لگے ہیں۔


Share: